ٹی سی ایس نے سستے عمرہ پیکیج کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرائیویٹ سیکٹر میں پاکستان کی صف اول کی پوسٹل سروس فرم ٹی سی ایس پاکستان نے شعبان اور رمضان کے مہینوں میں عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارات کیلئے سستے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق شعبان اور رمضان کے مہینوں کیلئے 22 دن پر مشتمل پیکیج تیار کیے گئے ہیں، جن میں 13 دن مکہ مکرمہ جبکہ 8 دن مدینہ منورہ میں قیام شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق 22 دن کے اس بھرپور پیکیج کی قیمت افورڈ ایبل رکھی گئی ہے، جو 2 لاکھ 24 ہزار 999 روپے ہے۔

بتایا گیا ہے کہ شعبان اور رمضان کی ساعات پر مشتمل اس پیکیج کے تحت زائرین کی روانگی 28 فروری کو ہوگی۔

کمپنی کی طرف سے فیس بک پر اس حوالے سے ایک تشہیری پوسٹ بھی کی گئی ہے۔

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ TCS ٹریول اینڈ ٹورز کے خصوصی عمرہ پیکج کے ساتھ زندگی کے مقدس سفر پر اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور نعمتوں کا تجربہ کریں۔

اس پیکیج میں کیا سہولتیں دی جائیں گی، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ویزا سے لے کر زیارت تک ہم نے ہر قدم پر آپ کی سہولت کا انتظام کیا ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اس پیکیج سے استفادہ کرکے شعبان اور رمضان کے بابرکت مہینوں میں مکہ اور مدینہ کے مبارک سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں۔

Related Posts