ٹی بی ایچ فیملی شو نہیں، نہ ہی بنانے کا ارادہ تھا۔تابش ہاشمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی بی ایچ فیملی شو نہیں، نہ ہی بنانے کا ارادہ تھا۔تابش ہاشمی
ٹی بی ایچ فیملی شو نہیں، نہ ہی بنانے کا ارادہ تھا۔تابش ہاشمی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور کامیڈین تابش ہاشمی نے کہا ہے کہ ٹی بی ایچ (ٹو بی آنسٹ) کوئی فیملی شو نہیں، نہ ہی اسے فیملی شو بنانے کا ارادہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق تابش ہاشمی نے اپنے شو کے متعلق الزامات کے بارے میں حالیہ انٹرویو کے دوران کہا کہ ٹی بی ایچ کوئی فیملی شو نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ صرف چند کلپس کی بنیاد پر فیصلہ کیسے کر لیتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:

کہے دل جدھر کا مرکزی کردار چلبل پانڈے کیوں لگتا ہے؟ جنید خان کی وضاحت

ترقی آگے بڑھنے میں ہے، خوشگوار باتیں سوچئے۔ہانیہ عامر کا ناقدین کو جواب

انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ چند کلپس کی بنیاد پر فیملی شو ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کیاجاسکتا۔ ہم نے ٹی بی ایچ کو یو ٹیوب کیلئے بنایا تھا تاکہ لوگ اپنی مرضی سے شو دیکھ سکیں۔ پتہ نہیں فیملی شو کا سوال کیسے پیدا ہوا؟

تابش ہاشمی نے کہا کہ میرے شو کے دوران کامیڈی پہلے سے تحریر کی گئی یا اسکرپٹڈ نہیں ہوتی۔ میری شخصیت کا مزاحیہ پہلو فطری طور پر سامنے آیا اور یہ شو مہینوں کے اندر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ لوگوں نے شو کو بے حد پسند کیا۔

اپنے پرستاروں کا ذکر کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ میرے زیادہ تر مداح عمر رسیدہ لوگ ہیں جو میرے پاس آ کر بتاتے ہیں کہ انہوں نے میرا شو دیکھا۔ بہت سی بزرگ خواتین نے بتایا کہ میری وجہ سے انہیں ڈپریشن سے نجات مل گئی۔

Related Posts