سمندری حدود کا تنازع، طیب اردوان کی یونان کو سنگین نتائج کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یونان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ایجین سمندر میں موجود جزیروں پر قبضے کی کوشش کر رہا ہے جسے غیر فوجی علاقے کا درجہ حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ وقت پڑنے پر ضروری اقدامات کرنے کے لیے تیار ہے۔

انقرہ نے حال ہی میں یونان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایجین جزائر کو مسلح کر رہا ہے لیکن ایتھنز نے اس الزام کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف ماہر قانون کا عمران خان کو نا اہلی کا انتباہ

یہ پہلا موقع ہے کہ طیب اردوان نے کہا ہے کہ یونان جزائر پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

کچھ وقت پہلے ترکیہ نے کہا تھا کہ یونان کی طرف سے استعمال کیے جانے والے ایئر ڈیفنس سسٹم نے معمول کی پروازوں میں مشغول ترکش جہازوں کو لاک کر دیا تھا۔

ترکیہ نے 30 اگست کو جیت کا صد سالہ جشن منایا ہے، 1922ء میں ترک فوج نے یونانی افواج کو شکست دے کر ملک سے باہر جانے کے لیے مجبور کیا تھا۔

صدر اردوان نے مزید کہا کہ یونان ازمیر کو نہ بھولے، انہوں نے 100 سال قبل ترکیہ کی فتح کی طرف اشارہ کیا تھا۔

Related Posts