ٹیلر سوئفٹ کا البم فیئرلیس برطانیہ میں میوزک چارٹ میں ٹاپ پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taylor Swift’s ‘Fearless’ tops UK chart

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے حال ہی میں  2008ء کے ہٹ البم فِیئرلیس  کو دوبارہ ریکارڈنگ کے بعد ایک نئے ورژن کی صورت میں ریلیز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے البم فِیئر لیس میں 26 ٹریکس شامل کیے گئے ہیں جن میں 6 ایسے گانے بھی شامل ہیں جو پہلے ریکارڈ تو کیے گئے تھے، تاہم ریلیز نہ کیے جاسکے۔

موجودہ البم میں فیئرلیس کے 2008ء کے ورژن سے 13 گیت لیے گئے ہیں جبکہ 6 نئے گانے بھی شامل کیے گئے ہیں جو ریکارڈ کے پلاٹینم ورژن کا حصہ ہیں جس میں ٹوڈے واز اے فیئری ٹیل نامی گانا بھی شامل ہے۔

البم میں ٹیلر سوئفٹ نے لو اسٹوری کا ری مکس بونس ٹریک بھی شامل کیا ہے جس میں سویڈش پروڈیوسر الویرا سے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے مداحوں کو نئے البم کی ریلیز کی خوشخبری سنائی۔

قبل ازیں جمعرات کے روز ٹیلر سوئفٹ نے ایک نیا گانا مسٹر پرفیکٹلی فائن ریلیز کیا تھا جو فیئرلیس کا پہلا گانا تھا۔ ٹوئٹر پر بھی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ گانا 2008ء میں ریلیز کیا گیا تھا لیکن البم میں شامل نہ کیا جاسکا۔ 

رواں برس فروری میں 31 سالہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے فِیئرلیس کی دوبارہ ریکارڈنگ اور ریلیز کا اعلان کیا تھا جو ان کی سابقہ ریکارڈنگ کمپنی سے جاری طویل مدتی تنازعے کے بعد سامنے آیا۔

گزشتہ برس کمپنی نے ٹیلر سوئفٹ کی ماسٹر ریکارڈنگز کو ایک نجی ایکوئٹی کمپنی کے حوالے کردیا جس کے عوض 30 کروڑ ڈالر وصول کیے گئے جبکہ 18 سال کی عمر میں ٹیلر سوئفٹ نے فِیئر لیس نامی یہ البم ریلیز کیا تھا۔

البم ریلیز کرنے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کی شہرت کو چار چاند لگ گئے جس کے بعد انہیں عالمی سطح پر ایک اہم گلوکارہ کے طور پر نئی شناخت ملی۔ ٹیلر سوئفٹ کے البم فِیئرلیس نے سال کے بہترین البم کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔ 

Related Posts