ٹیلر سوئفٹ نے موسیقی کی دنیا کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے تمام گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بل بورڈز پر سب سے زیادہ نمبر ون میوزک البمز کا ریکارڈ قائم کرلیا۔

بل بورڈ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کی نئی میوزک البم کے ریلیز کے بعد انہوں نے تمام گلوکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ نمبر ون میوزک البمز کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

The Eras Tour: The Intricate World-Building Behind Taylor Swift's Most  Ambitious Sets Ever | Architectural Digest

بل بورڈ چارٹس میں امریکی گلوکارہ 12 میوزک البمز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

گزشتہ سال امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بل بورڈ ہاٹ 100 پر سب سے ذیادہ سنے جانے والے دس گانے رکھنے کا اعزاز حاصل کرنے والی پہلی موسیقار بن گئیں تھیں۔

Taylor Swift Reveals 'Speak Now (Taylor's Version) Lilac Marbled Vinyl –  Billboard

بل بورڈ ہاٹ 100 میوزک انڈسٹری کا معیاری ریکارڈ چارٹ ہے، جو بل بورڈ میگزین کے ذریعہ ہفتہ وار شائع ہوتا ہے۔ چارٹ کی درجہ بندی امریکہ میں فروخت، ریڈیو پلے، اور آن لائن سٹریمنگ پر مبنی ہے۔

گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ 10 میں سے 10 سکور کرکے اپنے میوزک البم مڈ نائٹس کے ٹریکس کے ساتھ، بل بورڈ ہاٹ 100 چارٹ پر ٹاپ 10 سلاٹس رکھنے والی تاریخ کی پہلی فنکار ہ بن گئیں۔

Related Posts