سیاہ فام شہری کی ہلاکت، ٹیلرسوئفٹ صدر ٹرمپ پر برہم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاہ فام شہری کی ہلاکت، ٹیلر سوئفٹ صدر ٹرمپ پر برہم
سیاہ فام شہری کی ہلاکت، ٹیلر سوئفٹ صدر ٹرمپ پر برہم

واشنگٹن: امریکا کی معروف گلوکارہ“ٹیلر سوئفٹ“نے امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر صدر ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لے لیا، انہوں نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

گلو کارہ“ٹیلر سوئفٹ“نے امریکا میں سیاہ فام شخص کی ہلاک کے بعد ملک بھر میں مظاہروں پرٹرمپ کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پوری صدارتی مدت میں سفید فام بالادستی اور نسل پرستی کی آگ بھڑکانے کے بعد آپ تشدد کی دھمکی دینے سے پہلے جھوٹی اخلاقی برتری کا مظاہرہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں تاہم نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کردیں گے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھ کر اتنا شدید دباؤ ڈالا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مذکورہ واقعہ کے بعد سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب کیخلاف پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں اور حالات سنگین ہونے کے باعث کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔پرتشدد واقعات کے دوران املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

Related Posts