عالمی سپراسٹار ٹیلر سوئفٹ اور امریکی گلوکارہ و اداکارہ سیلینا گومز نے بروکلین میں رامی یوسف کے کامیڈی کلب میں غزہ کے لیے فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کی۔
تقریب کے مقام سے نکلتے ہوئے ان ستاروں کی تصاویر آن لائن گردش کر رہی تھیں جن کے ساتھ ماڈل کارا ڈیلاویگن شامل ہوئیں جبکہ شائقین امدادی سرگرمیوں میں ان کی شمولیت کی نوعیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے تھے۔
ایک انسٹاگرام پوسٹ میں عرب امریکی کامیڈین رامی یوسف نے انکشاف کیا کہ کلب اس تقریب کی آمدن کا 100 فیصد این جی او اینیرا کو فلسطین کے محصور علاقے میں امدادی سرگرمیوں کے لیے عطیہ کرے گا۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اداکارہ انیا ٹیلر جوئے جو نیٹ فلکس سیریز کوئینز گیمبٹ میں اپنے کردار کے لیے مشہور ہیں اور بیٹ مین کی اداکارہ زوئی کراوٹز نے بھی اس شو میں شرکت کی۔
بیوٹی برانڈ ریئر بیوٹی کی بانی گومز کو غزہ میں جاری جنگ کے بارے میں بات کرنے سے انکار کرنے پر شدید ردِعمل کا سامنا کرنا پڑا۔
انسٹاگرام پر 429 ملین سے زیادہ پیروکاروں کی حامل اسٹار نے کہا وہ سوشل میڈیا سے وقفہ لے رہی ہیں۔ اور مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کو بدل سکیں لیکن ایک پوسٹ سے ایسا نہیں ہو گا۔”
فلسطین کے حامیوں نے بڑے پیمانے پر مشہور اور سوشل میڈیا شخصیات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں پیدا ہونے والے انسانی بحران پر روشنی ڈالنے کے لیے اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں۔
فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے حملوں میں 17,500 سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں اور غزہ کی پٹی کے 2.3 ملین رہائشیوں میں سے تقریباً 90 فیصد بے گھر ہیں۔