زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس، 6 سے 12 لاکھ آمدنی پر ٹیکس کی شرح 2.5فیصد مقرر

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے زیادہ آمدن پر سپر ٹیکس عائد کرتے ہوئے 6 سے 12 لاکھ آمدنی پر ٹیکس کی شرح 2.5فیصد مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 50 کروڑ روپے سے زائد آمدن پر 10 فیصد، 40 سے 50 کروڑ پر 8 فیصد، 35 سے 40 کروڑ سالانہ آمدن پر سپر ٹیکس 4 سے بڑھا کر 6فیصد کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی ایم ایف کا پاکستان سے 3 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا اعلان

حکومت کے فیصلے کے تحت 30 سے 35 کروڑ کمانے والوں کو 6 فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ 15 سے 30 کروڑ روپے آمدن تک سپر ٹیکس کی پرانی شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 6 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن حاصل کرنے والوں کو 2.5فیصد ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ 12سے24لاکھ روپے سالانہ پر 15 ہزار فکسڈ ٹیکس جبکہ 12 لاکھ سے زائد آمدن پر 12.5فیصد ٹیکس نافذ ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 24لاکھ سے 36لاکھ روپے پر ساڑھے 22فیصد بشمول 1لاکھ 65 ہزار روپے فکسڈ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ قابلِ ٹیکس آمدنی کی حد 36 سے 60لاکھ روپے کے درمیان مقرر کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 4لاکھ 35 ہزار فکسڈ اور 36لاکھ سے زائد آمدنی پر 27.5فیصد انکم ٹیکس لاگو ہوگا۔ 60 لاکھ سے زائد آمدنی پر 10 لاکھ 95ہزار فکسڈ جبکہ 60لاکھ سے زائد آمدن پر 35فیصد ٹیکس کی ادائیگی بھی کرنا ہوگی۔ 

Related Posts