شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ جاری، مزید تین افراد مارے گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شمالی وزیرستان میں جہاں ایک طرف دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے وہی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا۔

خیبرپختنوخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آج بھی ٹارگٹ کلنگ کے دو مخلت واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق میرعلی بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خوشحالی کے علاقے سے فیاض نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق فیاض کو چند دن پہلے نامعلوم افراد کی جانب سے میرعلی بازار سے اغوا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میرعلی بازار میں ٹی ایچ کیو اسپتال کے قریب پیش آیا جس میں بنوں سے تعلق رکھنے والے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کیخلاف دو ہفتوں سے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں عمائدین علاقہ، سول سوسائٹی، سیاسی پارٹیوں و تنظیموں کے کارکنان شریک ہیں۔

Related Posts