کراچی ،رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں ٹارگٹ کلر عبداللہ محسود ہلاک ،2ساتھی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

کراچی :کراچی کے علاقے منگھوپیر میں رینجرز اور پولیس سے مقابلے میں بدنام ٹارگٹ کلر عبداللہ محسود ہلاک ہوگیا جبکہ 2ملزان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ۔عبداللہ محسود کے 2ساتھی اندھیرے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

پاکستان رینجرز(سندھ) اور پولیس نے حساس معلومات کی بنیاد پر کراچی کے علاقے منگھو پیر میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔ملزمان نے رینجرز اور پولیس کی ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

جوابی فائرنگ کے دوران تینوں ملزمان جن میں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عبد اللہ محسود،شیر اللہ عرف شینا اور محمد سہیل شامل ہیں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔

تینوں زخمی ملزمان کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عبداللہ محسود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دیگر ملزمان کا علاج جاری ہے۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ اور ایمونیشن بھی قبضہ میں لے لیا گیا اور 2عدد مسروقہ موٹر سائیکل بھی بر آمد کر لی جو کہ 2دن پہلے ہی منگھو پیر کے علاقے سے چھینی گئی تھیں۔ عبداللہ محسود کے 2ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

10ڈکیتوں پر مشتمل یہ ایک منظم گروہ تھا جو کہ شہریوں کو لوٹنے،اغوا برائے تاوان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملو ث رہا ہے۔

مزید پڑھیں:اعلیٰ پاکستانی حکام کی اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے جاسوسی کا انکشاف

ہلاک اور گرفتار ہونے والے ملزمان مارچ 2019 سہراب گوٹھ پل کے نیچے بھتہ نہ دینے پر ایک مرد اور دو خواتین کو زخمی کرنے ،اپریل 2019 میں دو پولیس اہلکاروں پی سی عابد علی اور پی سی طارق کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں ۔

ملزمان نے جولائی 2019 میں انڈس پلازہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں 2افراد سمیع اللہ اور گل آکاخیل کو قتل کیا۔ملزمان جولائی 2019 میں جنجار گوٹھ کے علاقہ میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

عبداللہ محسود اور اس کے ساتھیوں نے منگھو پیر کے علاقے میں ڈکیتی پر رینجرز اہلکار کو زخمی کیاجبکہ 9دسمبر 2019 کو تھانہ سچل کے علاقے میں فرانزک ڈیپارٹمنٹ کی موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ گروہ عبد اللہ محسود کی سربراہی میں کراچی کے علاقے خصوصا سہراب گوٹھ، جنجار گوٹھ، گلشن معمار، نیو کراچی،منگھو پیر،سپر ہائی اور سبزی منڈی کے علاقوں میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھااور خوف اور دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ملزمان کے خلاف متعدد ایف آئی آر ز درج ہیں اور تفتیش میں بھی مطلوب تھے۔ملزما ن کوبرآمد شدہ اسلحے،ایمونیشن اور مسروقہ سامان سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے ۔

Related Posts