پانی ختم! تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tarbela, Mangla dams near dead level: IRSA
Institution of Civil Engineers

اسلام آباد: انڈس ریور سسٹم اتھارٹی نے خبردار کیا ہےکہ پاکستان کے دو بڑے ڈیم، تربیلا اور منگلا، پانی کی شدید کمی کے باعث ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

ارسا کے مطابق ملک میں پانی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومتوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے اور باقی ماندہ ربیع سیزن کے لیے نیا پانی کی تقسیم کا فریم ورک جاری کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے تخمینے کے مطابق ربیع سیزن کے باقی دنوں میں 30 سے 35 فیصد پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جس کا سب سے زیادہ اثر پنجاب اور سندھ پر پڑے گا۔

ارسا نے واضح کیا ہے کہ ڈیموں میں جتنا پانی دستیاب ہوگا اتنا ہی جاری کیا جائے گا اور صوبائی آبپاشی محکموں کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اگر بارشیں ہوئیں تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے لیکن خشک موسم برقرار رہا تو تربیلا اور منگلا اگلے تین سے چار دنوں میں ڈیڈ لیول تک پہنچ سکتے ہیں۔

اس وقت تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1409اعشاریہ 50 فٹ ہے جبکہ اس کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088اعشاریہ 45 فٹ ہے جو کہ اس کے ڈیڈ لیول 1050 فٹ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو رواں ربیع سیزن میں پہلے ہی 20 فیصد پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ سندھ میں یہ کمی 16 فیصد رہی ہے۔

اس وقت سندھ کی پانی کی طلب 27ہزار کیوسک ہے جبکہ اسے 25ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پنجاب کی طلب 45ہزار کیوسک ہے جس میں سے 40 ہزار کیوسک فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکام پر امید ہیں کہ آئندہ بارشوں سے اس بحران میں کمی آ سکتی ہے تاہم وہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts