تصویر کہانی: اداکارہ تاپسی پنوں سے کم معاوضے پر فلمز کرائے جانیکا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تاپسی پنوں
(فوٹو: ووگ آئی وئیر)

معروف اداکارہ اور پروڈیوسر تاپسی پنوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان سے کم معاوضے پر فلمز کرائی گئیں، خاص طور پر ڈنکی اور جڑواں 2 جیسی فلمیں اس طرح ہوئیں جیسے احسان کیا جارہا ہو۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اسکرین کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران اداکارہ نے کہا کہ زیادہ تر مرد اسٹارز کاسٹنگ میں بھی اپنی مرضی چلاتے ہیں اور کسی ایسے فنکار کو لانا چاہتے ہیں جو آن اسکرین ان پر حاوی نہ ہوسکے۔ ہر مرحلے پر بجٹ کے مسائل سر اٹھا لیتے ہیں۔

(فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)

انٹرویو کے دوران اداکارہ تاپسی پنوں سے پوچھا گیا کہ کیا یہ مشکل ہے کہ آپ اپنی پسند کی فلمیں چن لیں؟ اداکارہ نے کہا کہ مجھے حقیقت میں اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ کتنا چیلنجنگ ہے اور یہ مشکل بھی ہے کیونکہ مجھے اپنی فلموں کا بوجھ اٹھانا پڑتا ہے۔

(فوٹو: دی ڈیلی گارڈین)

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ اگر مجھے مرکزی کردار ادا کرنا ہو تو میں اس فلم کا چہرہ بن جاتی ہوں جس کے ساتھ ہی مجھے عوام کی محبت کے ساتھ ساتھ تنقید بھی سہنی پڑتی ہے۔ میں جو فلمیں کرتی ہوں، ان کی ابتدا میں ہی بلاک بسٹر کا ٹھپہ نہیں لگ جاتا۔

(فوٹو: پنک وِلا)

اداکارہ تاپسی پنوں نے کہا کہ جب لوگ میری فلمیں دیکھتے ہیں، اس کے بعد ہی ان کی اہمیت تسلیم کی جاتی ہے۔ ایسا ہونا چاہئے کہ ایک فون کال پر کسی ہدایت کار سے رابطہ کیا جاسکے، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ کامیاب فلمساز ایسا نہیں چاہتے۔

(فوٹو: ٹپاکی انگلش)

تاپسی پنوں نے کہا کہ بھارت کے کامیاب فلم ساز وہ فلم بنانا چاہتے ہیں جس میں کوئی بڑا ہیرو ہو اور وہ بڑے بجٹ کی فلم ہو اور میری من چاہی فلمز میں خطرے کا عنصر موجود ہوتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی اس خطرے کو قبول نہیں کرتا۔

(فوٹو: مڈ ڈے)

انہوں نے کہا کہ مجھے بجٹ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ تو خواتین کے کردار پر مبنی فلمز لے آئی ہیں، ان کا بجٹ زیادہ نہیں ہوسکتا۔ مزیدار بات یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں جڑواں 2 یا ڈنکی جیسی فلمیں پیسوں کیلئے کرتی ہوں۔

لوگ سمجھتے ہیں کہ مجھے ایسی فلمز کا بہت زیادہ پیسہ ملتا ہوگا، لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ مجھے ان فلمز میں زیادہ معاوضہ ملتا ہے جن میں مرکزی کردار میرا ہوتا ہے جس میں حسین دلربا شامل ہے۔ دیگر فلمز دینے والے سمجھتے ہیں کہ وہ مجھ پر احسان کر رہے ہیں۔

(فوٹو: ایگزیمیئس)

Related Posts