کراچی: شوبز انڈسٹری کے سینیئر و معروف اداکار تنویر جمال کو گزشتہ شب طبیعت بگڑنے پر جاپان کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
معروف اداکار کی طبیعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اہلخانہ نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا کریں۔
خیال رہے کہ تنویر جمال کو 2016 میں پہلی بار کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ علاج کے بعد صحت یاب ہوگئے اور دوبارہ ڈراموں میں کام کرنے لگے، تاہم چند ماہ قبل تنویر جمال کو ایک بار پھر کینسر کی تشخیص ہوئی جس سے ان کی صحت کافی متاثر ہوئی۔
اسرا بلگچ کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل