عمران خان عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا چاہتے تھے۔تنویر الیاس

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے باعث ہم نے لانگ مارچ 2روز آگے کرنے کی درخواست کی تھی جو عمران خان نے مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم وفاقی کابینہ کا اجلاس کی صدارت آج کریں گے

پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے تنویر الیاس نے کہا کہ ہماری درخواست پر عمران خان نے کہا کہ عاصم منیر کو آرمی چیف بننے سے روکنا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے سازش کے تحت فوج اور آرمی چیف کو متنازعہ بنایا۔

گفتگو کے دوران تنویر الیاس نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے 2 دن پہلے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سازش کی کڑی تھی، جب قومی اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد لائی گئی تو عمران خان چاہتے تھے فوج اس کو ناکام بنا دے۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ فوج نے غیر جانبداری کا فیصلہ کیا تو عمران خان نے پارٹی کے اجلاس میں بتایا کہ فوج مخالف بیانیہ تشکیل دینا ہے۔ چند روز بعد ہی کاغذ کا ٹکڑا لہراتے ہوئے اپنی فوج کو ہی میر جعفر اور میر صادق کہا۔

سردار تنویز الیاس نے کہا کہ عمران خان نوجوان ذہنوں میں فوج کے خلاف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سلیپر سیلز کے ذریعے فوجی تنصیبات پر حملے ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی دور میں گورننس کا حال بد ترین تھا۔ 

Related Posts