کراچی، پانی کے ٹینک میں دھماکے سے 8خواتین سمیت 9افراد زخمی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، پانی کے ٹینک میں دھماکے سے 8خواتین سمیت 9افراد زخمی
کراچی، پانی کے ٹینک میں دھماکے سے 8خواتین سمیت 9افراد زخمی

شہرِ قائد میں پانی کے ٹینک میں دھماکے کے باعث 8 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں، واقعہ گیس بھر جانے کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پانی کے ٹینک میں دھماکہ ہوا۔ کورنگی سو کوارٹر میں واقع گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 9افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

دھماکے کے نتیجے میں زخمی افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں گزشتہ ماہ  ایک دستی بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ مبینہ طور پر غفلت کے باعث دستی بم پھٹنے سے ہوا، جس کے نتیجے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوگئے تھے۔

Related Posts