ٹنڈو محمد خان، پھلیلی نہر میں کراچی کے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹنڈو محمد خان، پھلیلی نہر میں کراچی کے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق
ٹنڈو محمد خان، پھلیلی نہر میں کراچی کے 3 نوجوان ڈوب کر جاں بحق

کراچی:ابو الحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن،اقراء سٹی کے رہائشی تین نوجوان دوست ٹنڈو محمد خان پھلیلی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ڈپٹی سپرٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے عباس ٹاؤن ابو الحسن اصفہانی روڈ کے رہائشی 5 نوجوان پھلیلی نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے۔جن میں سے 2کو بچا لیا گیا ہے۔

لواحقین کے مطابق ابو الحسن اصفہانی روڈ، عباس ٹاؤن،اقراء سٹی کے رہائشی 6دوست ٹنڈو محمد خان گزشتہ شب سیر و تفریح کے لئے گئے تھے، ہمیں آج خبر ملی ہے کہ تین دوست عدنان،عبدالرحمان،اویس ڈوب کر جاں بحق ہوگئے اور حمزہ،امیر،عبدالمنان کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ جاں بحق تینوں دوستوں کی نماز جنازہ کی تیاری کی جارہی ہے،جاں بحق عدنان رہائشی عمارت کا یونین عہدیدار، اویس مشروبات کی کمپنی میں ملازم جبکہ عبدالرحمان مدرسہ میں پڑھاتا تھا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والا محمد اویس 2بچوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا،لاشوں کو ٹنڈو محمد خان سے کراچی کے لئے روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی گھر کی دہلیز پر قتل

Related Posts