تمنا بھاٹیا مووی نائٹ میں اوئی اما ٹی شرٹ میں جلوہ گر، وائرل ویڈیو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tamanaah Bhatia rocks in ‘Uyii Amma’ T-shirt on romantic movie night with Vijay Varma

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا جو اپنی دلکش اور منفرد فیشن انداز کے باعث ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے توجہ کا مرکز بن گئیں۔

حال ہی میں انہیں ایک سفید اوئی اما ٹی شرٹ پہنے وجے ورما کے ساتھ مووی نائٹ پر دیکھا گیا۔

یہ خوبصورت سفید کراپ ٹاپ جس پراوئی اما تحریر تھا، ایک گول گلے، مختصر آستینوں اور منفرد چپکے ڈیزائن کے ساتھ ان کی فٹنس کو خوب اجاگر کر رہا تھا۔ ان کا یہ انداز سادگی اور خوبصورتی کا بہترین امتزاج پیش کر رہا تھا۔

پاکستانی ٹک ٹاکر مس واؤ کی نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر لیک

تمنا نے اس لباس کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے گہرے رنگ کی ہائی ویسٹ جینز کا انتخاب کیا، جو ایک نفیس اور آرام دہ تاثر دے رہی تھیں۔ ان کا یہ انداز نہایت موزوں اور متاثر کن تھا۔

 

ایک ویڈیو میں تمنا بھاٹیا کو مووی نائٹ کے بعد اپنی گاڑی کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا، جہاں وہ فوٹوگرافروں کے گھیرے میں نظر آئیں۔تمنا بھاٹیا ان دنوں اپنے مشہور گانے “آج کی رات” پر شاندار ڈانس پرفارمنس کی بدولت زبردست مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔

Related Posts