حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں جاری حکومت ٹیم کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق مذاکرات میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر ، وفاقی سیکریٹری پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوایشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ٹیکسز میں کمی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی تھی۔ حکومتی ٹیم نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو معاملے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے ساتھ تمام معاملات طے پا گئے۔ ایسوسی ایشن ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا یے۔ 

حماد اظہر نے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے بات چیت جاری رہے گی۔ ہم سمجھتے ہیں کہ معاملات اس نہج پر نہیں آنے چاہئیں تھے۔

Related Posts