کابل: افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ پاکستان اورکالعدم تحریک طالبان پاکستان کے درمیان کابل میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی میں دو دن قبل مذاکرات مکمل ہوئے ہیں، ہوسکتا ہے کہ اس بار مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچ جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی طالبان غیرمعینہ مدت تک طویل جنگ بندی کا اعلان کرچکے ہیں، جنگ بندی سے حملوں کا سلسلہ رکا رہے۔
مزید پڑھیں:چین میں کیمیکل پلانٹ میں آتشزدگی سے ایک شخص ہلاک