اسلام آباد: افغان طالبان کے قطر آفس کے ترجمان سہیل شاہین نے تصدیق کی ہے کہ بین الافغان امن مذاکرات کا نیا دور 28 اور 29 اکتوبر کو ہو گا۔
ترجمان افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا برادر کی سربراہی میں طالبان وفد کی افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی اور قطر میں چینی سفیر ڈنگ ژان سے ملاقات ہوئی جس میں اگلے ہفتے بیجنگ میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات اور امن عمل پر بات چیت کی گئی۔
بین الافغان امن مذاکرات کا دو روزہ اجلاس آئندہ ہفتے چین میں ہو گا،امن مذاکرات 28 اور 29 اکتوبر کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق افغان نائب صدر سرور دانش کی سربراہی میں 25 رکنی افغان وفد کانفرنس میں شرکت کرے گا۔
دوحا مذاکرات کے بعد سے یہ طالبان اور افغان رہنماؤں کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات ہو گی۔ذرائع کے مطابق 25 اکتوبر کو ماسکو میں پاکستان، روس، امریکا اور چین کے درمیان افغان امن عمل کے سلسلے میں اہم میٹنگ ہو گی، ماسکو میں ہونے والی میٹنگ میں پاکستان کا کردار کلیدی ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے صدرشرف غنی کے ساتھ اختلافا ت کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا