افغانستان میں پر تشدد کارروائیوں کے ذمہ دار طالبان ہیں، اشرف غنی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Taliban responsible for violence in Afghanistan: Ashraf Ghani

کابل:افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری پر تشدد کارروائیوں کے لئے طالبان ہی ذمہ دار ہیں جس میں روزانہ سیکڑوں افغان مارے جاتے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع افغان مشرقی صوبہ خوست میں نو تعمیر شدہ بین الاقوامی ایئر پورٹ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں افغان صدر نے باہمی نفاق افغانستان کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں خانہ جنگی شروع ہوگئی تو طالبان کو مورد الزام ٹھہرایا جائے گا۔

اشرف غنی نے طالبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کس کے لئے لڑ رہے ہیں اور آپس کی لڑائی سے افغانستان تباہ و برباد ہوجائے اور افغان عوام ہلاک ہوائیں تو کس کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:طالبان کا افغانستان کے سیکڑوں علاقوں پر قبضہ، اشرف غنی کہاں حکومت کرینگے؟

قبل ازیں افغان صدر اشرف غنی حکومتی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر خوست پہنچے جہاں انہوں نے نو تعمیر شدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اشرف غنی نے دبئی سے آنے والی براہ راست پرواز سے آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہا اور انہیں اور خوست کے عوام کو بین الاقوامی ایئر پورٹ کی تعمیر و تکمیل پر مبارک باد دی۔

بتایا جاتا ہے کہ کابل، قندہار، ہرات اور بلخ کے بعد ملک کا پانچواں بڑا ایئر پورٹ خوست میں تعمیر کیا گیا ہے جہاں دبئی سے براہ راست پروازیں ٹیک آف اور لینڈنگ کریں گی۔ خوست کا یہ ایئرپورٹ تقریبا 881 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہوگیا ہے۔

Related Posts