کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی کی جانب سے افغان فوج کو جنگجوؤں پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت پر طالبان نے بھرپور جواب دینے اور عسکری کارروائیوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے،افغان طالبان کی جانب سے صدر اشرف غنی کو کھلا پیغام دے دیا گیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق طالبان نے کابل کے زچہ و بچہ اسپتال میں حملے میں ملوث ہونے کے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔طالبان کا کہنا تھا کہ اسپتال پر حملے میں ہمارا کردار نہیں۔
ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ افغان فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہم بھی اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو بھرپور رد عمل دیا جائے گا۔