افغان طالبان نے تخار کے تمام 17 اضلاع فتح کرلیے، قندھار کے 14اضلاع پر بھی قبضہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان طالبان نے تخار کے تمام 17 اضلاع فتح کرلیے، قندھار کے 14اضلاع پر بھی قبضہ

کابل: افغان طالبان نے صوبہ تخار کے تمام 17 اضلاع پر قبضہ کرتے ہوئے قندھار کے 14 اضلاع پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔ جنگجو گروہ نے صوبہ تخار کے تمام 17 اضلاع کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

افغان طالبان نے قندھار کے اہم ترین ضلع پنجوائی سمیت 14 اضلاع پر قبضہ کر لیا۔ 2 دن کی جھڑپ کے بعد پولیس ہیڈ کوارٹر اور گورنر ہاؤس بھی طالبان نے سنبھال لیا۔

ملک کے اہم شہر مزار شریف میں 6 ممالک کے سفارت خانے بند ہو گئے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ مقررہ تاریخ تک تمام غیر ملکی فوجی افغانستان چھوڑ دیں۔

طالبان کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک ملک سے جانا ہوگا، بصورتِ دیگر ہم سخت ردِ عمل دیں گے۔ غیرملکی فوج کا کوئی اہلکار رہ گیا تو اسے خطرہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل نیٹو افواج کے انخلاء کے ساتھ افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوگیا، طالبان نے مزید 13 اضلاع پر قبضہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز تک افغان دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں کشیدگی بڑھ گئی، طالبان نے مزید 13اضلاع پر قبضہ کرلیا

دوسری جانب نیٹو افواج کی جانب سے افغانستان سے واپسی کا سلسلہ جاری ہے، قبل ازیں امریکا نے 20 سال بعد بگرام ائیربیس افغان فورسز کے حوالے کر دی۔

امریکی میڈیا کی جانب سے 3 روز قبل کہا گیا کہ امریکی فورسز کا مکمل انخلا قریب ہے، امریکا کی جانب سے 20برس بعد بگرام بیس افغان افغان فورسز کے حوالے کردی گئی۔ صوبہ پروان میں قائم یہ ائیر فیلڈ کابل سے 69 کلومیٹر دور ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی فوج کا انخلاء، بگرام ائیر بیس افغان فورسز کے حوالے

Related Posts