افغانستان کے نائب وزیراعظم مولوی عبد السلام حنفی نے کابل میں ترک سفیر جیہاد ارگینے سے ملاقات میں کہا کہ امارت اسلامی تمام بیرونی حکومتوں سے اچھے تعلقات چاہتی ہے۔
نائب وزیراعظم کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ترک سفیر کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت افغانستان اور بین الاقوامی برادری کے درمیان تعلقات کےلیے کام کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
رمضان المبارک گزر گیا، باقی گیارہ مہینے کیسے گزارے جائیں؟
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے تاجر اور سرمایہ کار افغانستان کی صنعت اور تجارت بالخصوص کان کنی میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
نائب وزیراعظم عبدالسلام حنفی کا کہنا تھا کہ امارت اسلامی افغانستان تمام حکومتوں کے ساتھ تعلقات رکھنا چاہتی ہے اور تعلقات میں فروغ کا خیرمقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کیلئے راستہ ہموار ہوچکا ہے اور امارت اسلامی غیر ملکی، بالخصوص ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کی افغانستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتی ہے۔