طالبان حکومت کا افغانستان میں جلد سونے کی کان کنی شروع کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو باختر

افغانستان کی طالبان حکومت نے پنجشیر صوبے میں سونے، یاقوت اور لوہے کی کانوں کی کان کنی شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
افغانستان کے سرکاری خبر رساں ادارے باختر نیوز ایجنسی کے مطابق پنجشیر مائنز اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ مولوی محمد قاسم امیری نے بتایا کہ ان کانوں کی کان کنی کے آغاز کے لیے سروے کا عمل اور ابتدائی تیاریاں وزارت مائنز اینڈ پیٹرولیم نے مکمل کر لی ہیں۔

منصوبہ تیار، چین پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر کروڑوں ڈالر لگائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ کان کنی کے آغاز سے پنجشیر میں نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور امید ظاہر کی کہ ان وسائل سے حاصل ہونے والی آمدن اس صوبے میں ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
پنجشیر مائننگ اینڈ پیٹرولیم کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ محکمہ کان کنی کے عمل کو قانونی اور شفاف طریقے سے انجام دینے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ اقتصادی ماہرین نے پنجشیر کے کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا ہے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب تکنیکی صلاحیتوں اور مواقع کا مثبت جائزہ لیا ہے۔

Related Posts