طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کا معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کا معاہدہ
طالبان کا روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کا معاہدہ

افغانستان: طالبان حکومت نے روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان قائم مقام وزیر تجارت حاجی نورالدین عزیزی نے گفتگو میں معاہدے کی تصدیق کی اور بتایا کہ روس افغانستان کو سالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول، 10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کو سالانہ 5 لاکھ ٹن ایل پی جی اور 20 لاکھ ٹن گندم دے گا۔

افغان وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ معاہدہ غیرمتعین مدت تک ٹھیک چلنے کے بعد طویل مدتی معاہدے میں بدلا جائے گا، افغان وزارت صنعت و تجارت اپنے تجارتی شراکت داروں میں اضافے کیلئے کام کر رہی ہے۔

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کا یہ پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ ہے تاہم روسی حکام کی جانب سے افغان معاہدے پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Related Posts