کابل:افغانستان کی وادی پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز میں لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے بھاری جانی نقصان کے دعوے کیئے جا رہے ہیں۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کے جنگجووں نے پنج شیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا، جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا۔
مزید پڑھیں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کا اعلان آج بعد نماز جمعہ متوقع