افغانستان میں طالبان کا قندھار کی سرپوسہ جیل پر حملہ، 1ہزار قیدی رہا کروالیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان کی طالبان کی پیش قدمی جاری، 34 سے 18 صوبوں کا کنٹرول حاصل کرلیا
افغانستان کی طالبان کی پیش قدمی جاری، 34 سے 18 صوبوں کا کنٹرول حاصل کرلیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کابل: طالبان نے قندھار کی سرپوسہ جیل پر حملہ کرکے 1 ہزار قیدی رہا کروالیے جبکہ قندھار کے گرد افغان فورسز سے جھڑپیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کی سرپوسہ جیل پر بھرپور حملہ کیا۔ افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان نے اپنے 1000 قیدیوں کو رہا کروا لیا۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان قندھار کے احمد ولی اسکوائر تک پہنچ گئے۔ ملک کے 9 صوبوں کا کنٹرول پہلے ہی افغان سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے۔ 

قبل ازیں افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں اور صوبوں پر قبضے کرنے کا سلسلہ جاری رہا، طالبان 2 مزید صوبوں میں سرکاری فوج کو پسپا کرنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 9 صوبوں پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

 جنگجو گروہ نے حالیہ پیش قدمی کے دوران افغانستان کے مزید 2 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ صوبہ فراہ اور درخشاں کے دارالحکومت کا کنٹرول افغان حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر طالبان کے ہاتھوں میں آگیا۔

مزید پڑھیں: 7روزمیں طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ طالبان نے افغان صدر اشرف غنی کے عہدہ چھوڑنے اور اقتدار سے الگ ہوجانے تک مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

 غیر ملکی میڈیا سے گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے افغان امن عمل اور ہمسایہ ملک میں جاری طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: طالبان نے افغان صدر کے عہدہ چھوڑنے تک مذاکرات سے انکارکردیا۔وزیراعظم

 

Related Posts