طالبان جاپان پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

افغان طالبان کا وفد پہلی بار کسی غیرملکی سفارتی دورے پر جاپان پہنچ گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتے کے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلیٰ تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔

وزارتِ اقتصادیات کے نائب وزیر لطیف نظیری نے ہفتے کے روز اپنے بیان میں کہا کہ ہم دنیا کے ساتھ باعزت تعلقات چاہتے ہیں تاکہ افغانستان کو ایک مضبوط، متحد، ترقی یافتہ، خوشحال اور عالمی برادری کا فعال رکن بنایا جا سکے۔

لطیف نظیری نے کہا کہ افغان طالبان کے وفد کا یہ دورہ عالمی برادری کا فعال رکن بننے کی کوششوں کا حصہ ہے، طالبان کے نمائندے جاپانی حکام سے انسانی امداد کی درخواست کرنے اور ممکنہ طور پر سفارتی تعلقات پر بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاپان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ افغان طالبان کے وفود نے پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کیے ہیں جبکہ یورپ کا دورہ ناروے میں سفارتی اجلاسوں کے لیے کیا گیا تھا۔

Related Posts