واشنگٹن:ایک امریکی واچ ڈاگ نے خبردار کیا ہے کہ طالبان کے حملوں کے پیش نظر افغان حکومت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یو ایس انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن کی رپورٹ میں کہاگیاکہ دوحہ امن معاہدے سے پہلے کے تین ماہ طالبان نے 6,700 افغان اہداف پر حملے کیے۔
جبکہ معاہدے کے بعد سن 2020 میں ستمبر تا نومبر حملوں کی تعداد 13,242 رہی۔ رپورٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ گرچہ امریکا اور طالبان کی امن ڈیل کے مقاصد میں کابل حکومت اور طالبان کو قریب لانا شامل تھا۔
مگر ہوا اس کے برعکس اور طالبان نے افغان اہداف پر حملے بڑھا دیے ہیں۔ ان حملوں میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک یا زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 40افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ