باصلاحیت نوجوان رسمی تعلیم کے محتاج نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باصلاحیت نوجوان رسمی تعلیم کے محتاج نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری
باصلاحیت نوجوان رسمی تعلیم کے محتاج نہیں ہوتے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باصلاحیت نوجوان رسمی تعلیم کے محتاج نہیں ہوتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ انٹرنیٹ کے دور میں کالجز اور یونیورسٹیوں پر یہ لازم نہیں کہ وہ چوٹی کے دماغ پیدا کریں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ دوسری جانب باصلاحیت نوجوان طبقے کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے رسمی ڈگریوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عظیم ذہنوں کے لیے ٹیکنالوجی کا انقلاب ہماری ترجیح ہے، اس لیے  نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ جیت کی بجائے اپنے موضوع پر توجہ دیں۔ 

Related Posts