کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے جیکوئس کیلس کو آؤٹ کرنے کا لمحہ میرے لیے یادگار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ جیکوئس کیلس ایک بہترین کھلاڑی تھے جبکہ انہوں نے یہ بات ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو کے جواب میں کہی۔
فلیش اسکور کرکٹ کمنٹیٹرز نے شعیب اختر اور جیکوئس کیلس کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس میں شعیب اختر نے جیکوئس کیلس کو بولڈ کردیا۔
ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے فلیش اسکور نے کہا کہ شعیب اختر نے دنیائے کرکٹ کے بہترین اور ناقابلِ تسخیر دفاع کو شکست دے دی جس پر شعیب اختر نے اس لمحے کو یادگار قرار دیا۔
شعیب اختر نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کوچ اور سابق آل راؤنڈر جیکوئس کیلس کو دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ انہیں آؤٹ کرنا میرے لیے یادگار تھا۔
What a memorable moment. @jacqueskallis75 was such an awesome batsman. https://t.co/9zRALIL8At
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 27, 2020