اسلام آباد : وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ آج عوامی آگاہی پیدا کرنے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین رابطوں اور معلومات کا تبادلہ زیادہ موثر اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے صوبائی وزرااطلاعات کے ساتھ مشاورت کا دوسرا اجلاس منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا مکمل لاک ڈاؤن کاعندیہ ،پنجاب میں پابندیاں مزید سخت