وزیر اعظم کی قیادت میں پولیو کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خلاف ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم سب  ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے عوام سے اپیل کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحتمند بنائیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پولیو ویکسین کے قطرےصحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں ۔اُن پو لیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں آج گاندھی کا نظریہ دفن ہو رہا ہے۔ اپنے نظریے پر قائم رہنے والا لیڈر ہی کامیاب ہوتا ہے۔

الحمراء میں منعقدہ تقریب سے گزشتہ روز خطاب کرتے ہوئے فردو س عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج گاندھی کا نظریہ دفن ہو رہا ہے، اپنے نظریے پر قائم رہنے والالیڈر ہی کامیاب ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں گاندھی کا نظریہ دفن ہو رہا ہے۔ فردوس عاشق اعوان

Related Posts