موسم بدل رہا ہے، کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موسم بدل رہا ہے، کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
موسم بدل رہا ہے، کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لینا ہوگا۔وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ موسم بدل رہا ہے، سردی آ رہی ہے، پاکستان کے عوام کو چاہئے کہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ موسم تبدیل ہورہا ہے۔

پیغام میں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موسم کی تبدیلی کے باعث عام فلو کی وباء میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ فعال کیسز 5 ہزار 831 رہ گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 2 ہزا ر 20 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار 383 ہے۔ 

مزید پڑھیں: کورونا سے 3 لاکھ 2ہزار افراد متاثر ، فعال کیسز 5ہزار 831 رہ گئے

Related Posts