پشاور میں تیمور خان جھگڑا شجرکاری مہم میں شامل ہو گئے، ترقیاتی کام بھی جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور میں تیمور خان جھگڑا شجرکاری مہم میں شامل ہو گئے، ترقیاتی کام بھی جاری
پشاور میں تیمور خان جھگڑا شجرکاری مہم میں شامل ہو گئے، ترقیاتی کام بھی جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیرِصحت و خزانہ تیمور خان جھگڑا صوبائی دارالحکومت میں شجر کاری مہم میں شامل ہو گئے جبکہ ترقیاتی کام بھی ساتھ ساتھ جاری ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ خزانہ و صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے پارکس کو بہتر بنایا جائے جس کیلئے پی ڈی اے (پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی) محنت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

صوبائی وزیرِ صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حیات آباد کے بڑے پارکس کو خصوصی ضروریات کے حامل افراد کیلئے مکمل طور پر قابلِ رسائی بنایا جائے جبکہ پی ڈی اے نے وعدہ کیا ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر اس پر کام مکمل کر لیا جائے گا۔

وزیرِ خزانہ و صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنا ہوگی کہ شجر کاری کتنی اہم ہے۔ چیف سیکریٹری کے ساتھ میں نے بھی موسمی شجر کاری مہم کا حصہ بننے کیلئے ایک چھوٹی سی کاوش کی۔ تیمور جھگڑا نے شجر کاری مہم کے افتتاح کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کھل رہا ہے، کورونا یہیں ہے۔تیمور جھگڑا

Related Posts