ترجمان سندھ حکومت سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان کی ترقی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں سیدہ تحیسن عابدی کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت اور قائدین نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کیے ہیں۔
تحسین عابدی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بی بی آصفہ بھٹو زرداری خواتین کے حقوق اور ترقی کے لیے سرگرم عمل ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور خواتین کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں اور سندھ حکومت اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔