پاکستانی میوزک انڈسٹری میں منفرد انداز کے سبب اپنی پہچان بنانے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ دو سال بعد اپنے نئے پروجیکٹ کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔
گزشتہ دنوں طاہر شاہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ 10 جون کو اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے اہم اعلان کرنے والے ہیں جس کے بعد شائقین نے سمجھ لیا تھا کہ وہ ایک اور نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں۔
حال ہی میں طاہر شاہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی نئی فلم کے ساتھ ہالی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔
THE BEGINNING OF A NEW ERA OF “TAHER SHAH” WITH THE “EYE TO EYE” HOLLYWOOD MOVIE
The film will be based on a unique story of eternal love named Eye to Eye. Taher Shah has written the film script, dialogue, screenplay, and song lyrics. He is also the singer and musician of the… pic.twitter.com/L5Wvgyy7lD
— TAHER SHAH (@TaherShahh) June 10, 2023
انہوں نے ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ فلم کا نام 2013 میں ریلیز ہونے والے ان کے پہلے مقبول گانے ’آئی ٹو آئی‘ پر ہی ہوگا اور اس فلم کے ساتھ وہ گلوکاری کے بعد اداکاری اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔
ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق ہالی ووڈ فلم محبت کی دلفریب کہانی پر مبنی ہے جس کی کہانی اور مکالمے انہوں نے خود لکھے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹو آئی لمیٹڈ کے ذریعے تیار ہونے والی اس فلم کی پری پروڈکشن کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ جلد شوٹنگ شروع ہوجائے گی، فلم کو 3 حصوں میں کینیڈا، امریکا اور متحدہ عرب امارات میں مکمل کیا جائے گا۔ اس فلم میں کینیڈین، امریکی اور بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ نئے چہروں کو بھی متعارف کروایا جائے گا۔
انہوں نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ فلم 3 مئی 2023 کو ریلیز ہوتی تاہم فلم مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے باعث تاحال شوٹنگ کا کام شروع نہیں ہوسکا۔
طاہر شاہ پُر امید اور پُر جوش ہیں کہ جلد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔