اسلام آباد :اسلام آباد نجی ہوٹل میں حج آرگنائزیشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کا انعقاد کیا گیا الیکشن میں دو گروپس نے حصہ لیا۔
فرینڈز گروپ کی طرف سے کامیاب امیدوار چوہدری طاہر منظور 69 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ فاؤنڈر گروپ کی طرف سے چودھری غلام ربانی 70 ووٹ اور عرفان رشید 68ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔
کامیاب امیدواروں نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دوست ہیں اور ہمارا مقصد بھی ایک ہے اور منزل بھی ایک ہے ،گروپ صرف الیکشن لڑنے کے لیے بنائے گئے تھے ۔
آج الیکشن ختم اور ہم سب ایک ہیں ہمارا مقصد ہے کہ حجاج کرام کو سعودی عرب کی زمین پر حج کے دوران بہترین سہولیات مہیا کرنا اور مناسک حج مکمل طور پر ادا کرانے اور حج کے تمام فرائض کی ادائیگی کرانا مقصود ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے حاجیوں کو کسی قسم کی مشکلات نہ پیش آئیں اور وہ اچھے طریقے سے حج کے مناسک ادا کریں، گزشتہ سالوں میں ملائیشیا اور دیگر مسلم ممالک کی سروس نمبر ون پر تھی لیکن اب 2018 میں پاکستان نےاپنی پوزیشن نمبر ون سنبھالی ہوئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج آرگنائزیشن آف پاکستان نے واقعی بہترین انتظامات اور سہولیات اپنے حاجیوں کو فراہم کی ہے اور یقینا یہ لوگ قابل ستائش اور مبارک باد کے مستحق ہیں۔
ہماری اب بھی کوشش ہے کہ اس نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے حاجیوں کو مزید سہولیات دیتے رہے اور حاجیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں۔