پاک فوج کو نشانہ بنانے والوں کو گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے، طاہر اشرفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو سال سے فوج کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، حکومت اور ریاست درمیان سے نکل جائے ہم انہیں گھروں سے نہیں نکلنے دیں گے۔

لاہور میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےحافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ جنہوں نے توڑ پھوڑ کی اور جنہوں نے ذہن سازی کی انہیں بھی پکڑیں، ملک میں علماء شہید ہوئے لیکن حکومت کی مخالفت میں نعرے نہیں لگے۔ زرداری صاحب نے بےنظیر کے قتل کے بعد کہا تھا پاکستان کھپے، ہمیں کہتے ہیں تم فوج کی حمایت کرتے ہو، مجھے اس پر فخر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد کی مسجد نے غیر شرعی جہیز کیخلاف مہم کا آغاز کردیا

طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ زلمے خلیل کو کبھی عافیہ صدیقی یاد نہیں آئی، زلمے خلیل زاد کو انسانی حقوق کی بڑی فکر ہے عافیہ کی نہیں، تمہارے آباء و اجداد کے خلاف ہم دوبارہ میدان میں نکلیں گے، ہم نے ٹوٹی پھوٹی جوتی پہن کر سپر پاور کو شکست دی، ہم نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو پاش پاش کر دیا۔

طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی جماعت بنتی ہے یا ٹوٹتی ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، سیاست میں جو اچھا ہوگا اسے ووٹ دیں گے۔

چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ جناح ہاؤس کہنے پر لوگوں کو بڑی تکلیف ہوتی ہے، قائد کا گھر جلا دیا گیا اور انہیں مذمت کرتے شرم آ رہی ہے، وقت آگیا ہے ریاست ایسا کام کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، کسی بےگناہ کو سزا نہیں ہونی چاہیے۔

Related Posts