کراچی میں تبلیغی اجتماع آج سے شروع، تمام انتظامات مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tablighi Ijtema Begins in Karachi Today, All Arrangements Complete
کراچی: شہر قائد میں تبلیغی جماعت کا سہ روزہ اجتماع آج سے اورنگی ٹاؤن میں شروع ہوگا جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔اجتماع میں شرکت کے لیے شرکا کی آمد جمعرات سے شروع ہو جائے گی جبکہ باقاعدہ آغاز نمازِ عصر کے بعد ہوگا۔
علما کرام کے بیانات کا شیڈول
اجتماع کے دوران مختلف علما کرام کے بیانات ہوں گے، جن کا تفصیلی شیڈول درج ذیل ہے:
جمعرات:
بعد نماز عصر: چوہدری رفیق
بعد نماز مغرب: مولانا احمد بٹلہ
جمعہ:
بعد نماز فجر: نعیم شاہ
بعد نماز جمعہ: مولانا حشمت
بعد نماز عصر: ڈاکٹر سلیم
بعد نماز مغرب: مولانا عباد اللہ
ہفتہ:
بعد نماز فجر: مولانا ضیا الحق
بعد نماز ظہر: ڈاکٹر روح اللہ
بعد نماز عصر: محمد علی
بعد نماز مغرب: مولانا جمال الدین
اتوار (اختتامی دن):
بعد نماز فجر: ڈاکٹر سلیم کا خصوصی بیان
ہدایات: مولانا ضیا الحق
خصوصی دعا: مولانا احمد بٹلہ
سہولیات اور سیکورٹی انتظامات
اجتماع کے دوران شرکا کی سہولت کے لیے کھانے پینے اور دیگر ضروریات کے خصوصی اسٹالز لگائے گئے ہیں۔ ہر مسجد کے شرکا کے لیے مخصوص جگہ مختص کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، اجتماع میں اسلامی تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی اور دعوتِ تبلیغ کا اہتمام کیا جائے گا۔اجتماع کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شرکا کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

Related Posts