حماد اظہر وفاقی وزیرخزانہ، تابش گوہر وزیراعظم کے معاون پیٹرولیم مقرر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tabish Gohar appointed Petroleum Assistant to the Prime Minister

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تابش گوہر کواپنا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیا، حماد اظہرکو وفاقی وزیرخزانہ بنانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد حفیظ شیخ وزارت خزانہ کے عہدے سے فارغ ہوگئے ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کی جگہ تابش گوہرکواپنا معاون خصوصی برائے پیٹرولیم مقرر کردیاہے جبکہ ندیم بابر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:ڈالر کو بڑا جھٹکا، قیمت مزید گرگئی، سرمایہ کاروں میں کھلبلی

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حفیظ شیخ سے وزارت خزانہ کا قلمدان واپس لینے اور وفاقی وزیر حماد اظہر کو یہ ذمہ داری سونپنے جانے کا فیصلہ کیاتھا،وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے بتایا تھاکہ حماد اظہر اب فنانس ٹیم کی سربراہی کریں گے،ان کا کہنا تھاکہ ملکی حقائق کو مدنظر رکھ کرفیصلے کیے جاتے ہیں،غریب لوگوں کو ریلیف دینا ہے۔

شبلی فراز نے بتایا کہ و زیراعظم عمران خان نے نئی ٹیم لانے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے فنانس کی نئی ٹیم تشکیل دی ہےاور جب کوئی نیا بندا آتا ہے تو نئی سوچ کے ساتھ آتا ہے، امید ہے کہ حماد اظہر کو وزیرخزانہ کا قلمدان دیئے جانے کے بعد ملک میں واضح معاشی تبدیلی آئیگی۔

Related Posts