انجلی نے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ ڈرامہ چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انجلی نے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ ڈرامہ چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی
انجلی نے ”تارک مہتا کا الٹا چشمہ“ ڈرامہ چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی

ممبئی: بھارتی اداکارہ نیہا مہتا نے مشہور و معروف ڈرامہ سیریل ”تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ“ چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی، انہوں نے کہا کہ کامیڈی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ چھوڑنے کے بعد دو پراجیکٹس کی مزید پیشکش ہوئیں لیکن انہوں نے اُس کا بھی انکار کردیا۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل ادکارہ نیہا مہتا کامیڈی ڈرامے ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ سے دستبردار ہو گئی تھیں اور اداکارہ اب خواتین پر مبنی گجراتی فلم میں کام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

Taarak Mehta Ka Ooltah Chashmah: NEW Anjali Bhabhi Sunayana Fozdar Replaces Neha Mehta In The Show - YouTube

ڈرامے کو چھوڑنے سے متعلق اداکارہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ تارک مہتا کو چھوڑنا دراصل آسان نہیں تھا، لیکن شو چھوڑنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں انھوں نے اپنی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس میں وہ نمایاں کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی ڈرامے’تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں اداکارہ نیہا مہتا 12 سال سے تارک مہتا کی اہلیہ اور انجلی کا کردار نبھا رہی تھی، نیہا کی دستبرداری کے بعد اداکارہ سنیانا فوزدار کو ان کی جگہ انجلی کا کردار نبھاتے دیکھا جا رہا ہے۔

Related Posts