ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی
ٹی 20 ورلڈکپ: پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے دوران بارش کی پیش گوئی

پرتھ: پاکستان کرکٹ کے شائقین کے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا اپنا تیسرا میچ کل پرتھ میں نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی تاہم میچ کے دوران بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

پاکستانی ٹیم ابتدائی دو میچز میں زمبابوے اور بھارت کے ہاتھوں ہونے والی شرمناک شکستوں پر شدید تنقید کی زد میں تھی، تاہم ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ شکستوں کو بھلا کر گیم میں رہنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

کل پاکستان کے میچ کے دوران ہوا اور بارش کا امکان ہے، پرتھ میں اس وقت موسم سرد اور درجہ حرارت 10 ڈگری ہے،پرتھ میں کل دن (مقامی وقت) دو سے چار بجے تک بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی پرتھ میں کچھ دیر بارش ہوئی ہے اور وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا، اتوار کو بارش کے امکانات اس وقت 50 فیصد سے کم ہیں، دو بجے 35، تین بجے 24 اور چار بجے 11 فیصد امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں:قومی ٹیم گزشتہ شکستیں بھلا کر نیدر لینڈز سے جیتنے کیلئے پر عزم

واضح رہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ میں رہنے کے لئے اپنے آئندہ ہونے والے گروپ کے تینوں میچز جیتنا لازمی ہیں۔

Related Posts