براہ راست اپ ڈیٹ: پاکستان بمقابلہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

T20ورلڈ کپ، پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی
T20ورلڈ کپ، پاکستان نے ٹاس جیت کربھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دے دی

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے سب سے بڑے میچ پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

بھارت نے پاکستان کیخلاف پہلے کھیلتے ہوئے 7وکٹوں پر 151رنز بنائے، بھارت کو بیٹنگ کی شروعات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ روہت شرما، شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے، جبکہ بھارت کی دوسری وکٹ بھی اگلے ہی جلد ہی گر گئی۔

پاکستان کی جانب سے با بر اعظم اور محمد رضوان نے بیٹنگ کااچھا آغاز کیا اور14اوور کے اختتام پر  112رنز بنالئے۔ میچ کے دوران کرکٹ شائقین کا جوش و خروش اپنے عروج پر ہے۔

پاکستان نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شائقین کرکٹ کو میچ کا شدت سے انتظار تھا، دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

دوسری جانب دبئی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑے مقابلے کی ٹکٹس نہ ملنے پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی حمایت کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہے تاہم اس کے باوجود متعدد شائقین کرکٹ کو ٹکٹس نہیں ملے جس پرشائقین نے مایوسی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی کرکٹرزکی بیگمات پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بڑی پابندی لگ گئی، خواتین پریشان

Related Posts