ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا
ٹی 20 ورلڈکپ: نیوزی لینڈنے سری لنکا کو 65 رنز سے ہرا دیا

سڈنی:آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی کے سپر 12 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو با آسانی 65 رنز سے ہرا دیا۔

کیوی کپتان کین ولیمسن نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

سری لنکن ٹیم کی بیٹنگ لائن ہدف کے تعاقب میں فلاپ ہو گئی اور پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 102 رنز پرپویلین لوٹ گئی۔

سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا اور پہلا کھلاڑی دوسری ہی گیند پر آؤٹ ہوگیا، جب ایلن فن تیکشانا کی گیند پر بولڈ ہو گئے اور پھر 7 کے مجموعے پر ڈیون کونوے بھی دننجیا ڈی سلوا کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ 15 رنز پر تیسرے آؤٹ ہونے والے کیوی بیٹر کین ولیمسن تھے جو 8 رنز بنا کر چلتے بنے۔

مقررہ 20 اوورز میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا ہے۔مگر سری لنکا مایوس بیٹنگ کے باعث رنز بنانے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں:ورلڈ کپ کے بعد بابر اعظم کو کپتانی چھوڑ دینی چاہیے،کامران اکمل

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے ہرا دیا تھاجبکہ نیوزی لینڈ کا افغانستان کے خلاف دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔دونوں ٹیموں کو 1، 1پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

Related Posts