ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت نے بنگلا دیش کو 50 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بناسکی۔

ویسٹ انڈیز میں اینٹیگا، نارتھ ساؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیشی کپتان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور ویرات کوہلی نے کیا تاہم پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر گری اور کپتان روہت 23 رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویرات کوہلی 37 اور سوریا کمار یادیو 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ہاردک پانڈیا کی جارحانہ اننگز کی بدولت بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ رشبھ پنت نے 36 اور شیوم ڈوبے نے 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تنظیم حسن اور رشاد نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم کے بیٹرز اچھا نہ کھیل سکے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

کپتان نجم الحسین شنٹو نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم مقررہ 20 اوورز میں بنگلادیشی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی اور اسے 50 رنز سے شکست ہوئی۔ بھارت کی جانب سے کلدیب یادیو نے 3، ارشدیپ سنگھ اور بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ہاردک پانڈیا بہترین کارکردگی پرپلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

Related Posts