فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کا کاٹنے دار مقابلہ، میچ کی تصویری جھلکیاں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

t20 world cup final highlights

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، بارباڈوس میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی نے مشکل وقت میں شاندار بیٹنگ سے اپنی ٹیم کو مضبوط سہارا دیاجبکہ باؤلنگ کے دوران جسپریت بھمرہ، ارش دیپ اور ہاردک پانڈیا نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور سپر اسٹار ویرات کوہلی نے فائنل میں فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔
آیئے آپ کو فائنل میچ کی کچھ تصویری جھلکیاں دکھاتے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ورلڈکپ ٹرافی اٹھانے کے بعد مسرور دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی کھلاڑی ورلڈکپ میں فتح کا جشن منارہے ہیں۔
ورلڈکپ کے فائنل میں آخری گیند پر کامیابی پر کپتان روہت شرما خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی ٹائٹل جیتنے کے بعد سینے پر طلائی تمغہ سجائے میدان کا چکر لگارہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہرانے پر بھارتی کھلاڑی ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اختتامی تقریب کے دوران آنکھوں میں خوشی کے آنسو لئے ٹرافی اٹھانے جارہے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم شکست کے بعد افسردہ دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی کپتان روہت شرما مداحوں کو الوداع کہہ رہے ہیں۔
ویرات کوہلی فائنل میچ میں مشکل صورتحال میں اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ اٹھائے ہوئے ہیں۔
کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی فائنل میں شاندار کامیابی اور اپنے ٹئ ٹوئنٹی کیئریر کے زبردست اختتام پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

Related Posts