ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈکو 113 رنز کا ہدف دیا تھا جسے انگلینڈ نے 19 ویں اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
میچ شروع ہونے سے قبل انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پوری افغان ٹیم 19.4 اوورز میں آؤٹ ہوگئی، افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 112 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران 32 رنزبناکرنمایاں بلے بازوں میں رہے۔
مزید پڑھیں:سلیکشن کے معاملے میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی، عماد وسیم کا شکوہ
انگلینڈ نے 113 رنزکا ہدف 18.1 اوورز میں پورا کرلیا، ایلکس ہیلز نے19،جوز بٹلر اور ڈیوڈ ملان نے18،18 رنز بنائے، ہیری بروک 7 اور بین اسٹوکس 2 رنز بناکر آؤٹ رہے۔