برسبین:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں انگلینڈ نے اپنے اچھے ٹارگٹ کے سبب نیوزی لینڈ کوباآسانی شکست دے دی۔
برسبین میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں انگلینڈ کے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنا سکی۔
انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، کپتان جوز بٹلر نے سب سے زیادہ 73 رنز اسکور کئے۔
دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا، جس کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:انگلینڈ کی دھواں دھار بیٹنگ، نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے 180رنز کا ہدف
دوسری جانب ایک اور میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور یوں افغان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے آؤٹ ہوگئی۔ واضح رہے کہ افغان کرکٹ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے والی پہلی ٹیم ثابت ہوئی ہے۔